F200413NS30

ملک میں کورونا کے 990 نئے کیس سامنے آگئے، مریضوں کی تعداد 16 ہزار 817 ہوگئی

اسلام آباد: ملک میں کورونا کے مزید 990 کیس سامنے آگئے جس کے نتیجے میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 16 ہزار 817 ہوگئی اور 385 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 7 ہزار 971 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جب کہ 990 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی۔
پنجاب میں سب سے زیادہ 6340، سندھ میں 6053، خیبر پختونخوا میں 2627، گلگت بلتستان میں 339، بلوچستان میں 1049، اسلام آباد میں 343 جب کہ آزاد کشمیر میں 66 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔ ملک میں کورونا کے 4105 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  موبائل فون کی قیمتوں میں کمی، درآمدات میں 121 فیصد اضافہ