جنوبی وزیرستان

جنوبی وزیرستان : دہشتگردوں کے ساتھ لڑائی میں پاک فوج کا جوان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں امن دشمنوں کے ساتھ لڑتے ہوئے پاک فوج کا ایک اور جوان وطن پر قربان ہو گیا
ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں ہوا، 39سال کے حوالدار عمر حیات نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، شہید حوالدار عمر حیات کا تعلق کوہاٹ سے تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے علاقے کی کلیئرنس جاری ہے، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کوختم کرنے کیلئے پرعزم ہے، بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں پاک فوج کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  جبالیہ کیمپ میں اسرائیلی ٹینک داخل، مزید 45 فلسطینی شہید