shibli faraz

ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کا فارمولا ناکام ہوگیا، وفاقی وزیراطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن کا فارمولا پاکستان ہی نہیں بلکہ امریکا جیسے ممالک میں بھی ناکام ہوگیا ہے۔ ہم مکمل لاک ڈاؤن برداشت نہیں کرسکتے کیونکہ اس میں سب سے پہلے مزدور طبقہ اور چھوٹے درجے کے تاجر متاثر ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش،موسم خوشگوار

ہمارا ملک مکمل لاک ڈاؤن برداشت نہیں کرسکتا یہاں تک کہ دیگر ممالک اپنے تمام وسائل ہوتے ہوئے بھی اسے برداشت نہیں کرسکتے اس لیے ہم کہہ رہے ہیں کہ ایک ایسا لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے جس میں لوگ اجتماعی طور پر جمع نہ ہوسکیں لیکن معیشت کا پہیہ بھی چلتا رہے۔

مزید پڑھیں:  صوابی، رکشے پر فائرنگ سے ماں اور بیٹی موقع پر جاں بحق

ملک کی بقا کو صوبائی یا انفرادی سطح پر حل نہیں کیا جاسکتا، کورونا وائرس ایک قومی مسئلہ ہے اور اسے ہم نے ایک قوم اور ٹیم بن کر حل کرنا ہے۔