خیبر پختوونخوا 8 اضلاع میں پولیو

خیبر پختوونخوا کے 8 اضلاع میں پولیو مہم چوتھے روز بھی جاری

ویب ڈیسک :خیبر پختوونخوا کے 8 اضلاع میں پولیو مہم چوتھے روز بھی جاری ہے ۔موجودہ پولیو مہم پانچ دن تک جاری رہے گی۔ ان اضلاع میں پشاور،خیبر،نوشہرہ،مہمند،باجوڑ،سوات،ٹانک،ڈی آئی خان اور جنوبی وزیرستان شامل ہیںپولیو مہم میں مجموعی طور پر13لاکھ بچوں کو پولیو سے بجاو کے قطرے پلائے جائینگے۔پانچ روزہ مہم کے لئے 7ہزار681 تربیت یافتہ ٹیمیں تشکیل پولیو مہم کو یقینی بنانے کے لئے 1681 ایریا انچارج کی تعیناتی کی گئی ہے ۔مہم کی سیکورٹی کے لئے 20ہزار 152 پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی ہے ۔
رواں سال جنوبی اضلاع سے پولیو کے 20 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔جنوبی وزیرستان او لکی مروت میں امن و امان کی خراب صورتحال کیوجہ سے مہم ملتوی کی جا چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  سمگلنگ کا خاتمے کئے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہوسکتی،وزیراعظم