ملک میں کرپشن بڑی رکاوٹ

دہشتگرد دشمنوں کے دست و بازو ہیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے حملے میں محمد امیر اور شہری کی شہادت پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں پر خودکش حملے کرنےوالے مسلمان نہیں ہو سکتے، دہشتگرد دشمنوں کے دست و بازو ہیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کے خود کی ہربوند کا حساب لیں گے، مجرموں کو عبرت کا نشان بنائیں گے، شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن عزیز پر اپنی جانیں نچھاور کردیں، عوام اور سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کےخاتمے کیلئےعظیم قربانیاں دی ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف نے شہدا کے درجات کی بلندی اور اہلخانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید پڑھیں:  تاجر دوست ایپ :رجسٹرڈ نہ ہونیو الے تاجروں کیلئے جرمانہ و سزا پر غور