کراچی ٹیسٹ، انگلینڈ کے 5 وکٹوں پر 254 رنز، ہیری بروک کی سنچری

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے کراچی میں جاری تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز چائے کے وقفے تک انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کی پہلی اننگز کے سکور 304 رنز تمام کھلاڑی آئوٹ کے جواب میں پانچ وکٹوں پر 254 رنز بنا لئے ہیں اور اب اسے پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید پانچ رنز درکار ہیں، دوسرے روز میچ کی خاص بات انگلینڈ کے بیٹر ہیری بروک کی شاندار سنچری تھی، چائے کے وقفے پر ہیری بروک 108 بین فوکس 42 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف کی قومی ہاکی ٹیم سے ملاقات ، کارکردگی کو سراہا