نوازشریف کی وطن واپسی

نوازشریف کی وطن واپسی کے پروگرام کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی، سینیٹر عرفان صدیقی

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے 21 جنوری کو نوازشریف کی وطن واپسی کے خبروں کی تردی کردی۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی 21 جنوری کو وطن واپسی کی اطلاعات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ نوازشریف کی وطن واپسی کے پروگرام کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی۔

مزید پڑھیں:  پنجاب میں کسانوں کی تباہی پر حکومت سیاست کررہی ہے، بیرسٹر سیف

عرفان صدیقی نے کہا کہ 21 جنوری کو محمد نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی اطلاعات محض قیاس آرائی ہے۔ ان میں کوئی صداقت نہیں۔

مزید پڑھیں:  احتجاجی تحریک:پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان سے رابطے کا فیصلہ

واضح رہے سوشل میڈیا پرسابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی کی خبریں گردش کررہی ہیں کہ نوازشریف 21 جنوری کو وطن واپس آئیں گے۔