سونے کی قیمت 1 لاکھ 81ہزار

پاسہ تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 81ہزارکی بلندترین سطح پرپہنچ گئی

ویب ڈیسک :ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ گئی ہے جس کے بعد پشاورکے صرافہ بازارمیں پاسہ تولہ کی قیمت ایک لاکھ 81ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ پونڈپاسہ کی قیمت ایک لاکھ 75ہزارروپے تک پہنچ چکی ہے ۔دوسری طرف آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت فی تولہ 2 ہزار 200 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 74 ہزار 900 روپے اور 10 گرام کی قیمت 1886 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 49 ہزار 948 روپے تک ہو چکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں سونا 3 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 1796 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔رواں برس یکم جنوری سے اب تک سونے کی فی تولہ قیمت میں 48 ہزار 700 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 41 ہزار 757 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔تاہم رواں برس جنوری میں یہ قیمتیں بالترتیب ایک لاکھ 26 ہزار 200 روپے اور ایک لاکھ 8 ہزار 196 روپے پر تھیں جبکہ عالمی سطح پر سونے کی قیمت تقریباً ایک ہزار 830 ڈالر فی اونس تھی۔

مزید پڑھیں:  اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں