قبل از وقت انتخابات

قبل از وقت انتخابات ملکی مفاد میں نہیں، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک: وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں قبل از وقت انتخابات ملکی مفاد میں نہیں ہیں۔

امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں قبل از وقت انتخابات ملکی مفاد میں نہیں ہیں، عمران خان کا الیکشن کی بات کرنا انتہائی بدقسمتی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی بلاجواز احتجاج سے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ زیر عتاب، معطلی شروع

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کہ پاکستان کو سیلاب کے بعد عالمی براداری کے تعاون کی ضرورت ہے، سیلاب سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، یوکرین جنگ نے پورے خطے کی معیشت کو متاثر کیا، عالمی برادری کو خوراک کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ بھارتی مسلمان مودی حکومت کے تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں، مودی حکومت گجرات میں انتہائی مظالم ڈھا رہی ہے،مودی کی جماعت نے میرے سر کی قیمت لگا دی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ میں نے بھارتی وزیر اعظم کے بارے جو کہا وہ درست کہا۔