لوگوں کی روایت پر نہ چلو

لوگوں کی روایت پر نہ چلو

حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ہر ایک کی رائے پر نہ چلو یعنی یوں نہ کہو کہ اگر لوگ بھلائی کریں گے تو ہم بھی کریں گے اور اگر وہ ظلم کریں گے تو ہم بھی کریں گے بلکہ اپنے آپ پر اعتماد و اطمینان رکھو،اگر لوگ بھلائی کریں تو بھلائی کرو اور اگر وہ برائی کریں تو تم ظلم نہ کرو۔
اس حدیث میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کے ساتھ ہر حال میں بھلائی کرنے کا حکم دیا ہے اور اس معاملے میں لوگوں کے برتائو کے مطابق چلنے سے منع فرمایا ہے اور اس سے پہلے والی حدیث میں اچھائی کا بدلہ اچھائی سے دینے والے کو صلہ رحمی کرنے والا شمار نہیں کیا بلکہ صلہ رحمی کرنے والا اسے کہا کہ جو دوسروں کی قطع رحمی کے باوجود صلہ رحمی کی کوشش کرے یہی حکم ایک اور حدیث میں اس طرح آیا ہے کہ: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو تم سے تعلق توڑے تم اس سے تعلق جوڑو اور جو تمہارے ساتھ برا سلوک کرے تم اس کے ساتھ اچھا سلوک کرو اور سچی بات کہو اگرچہ وہ تمہارے اپنے خلاف ہی ہو”۔(محاسن اخلاق)

مزید پڑھیں:  چیف کمشنر اسلام آباد عہدے سے برطرف، منصب محمد علی رندھاوا کو ملنے کا امکان