سری لنکن ائیرلائن کی خصوصی پرواز کے ذریعے کولمبو سے 51 پاکستانی وطن پہنچ گئے

اسلاسم آباد:سری لنکن ائیرلائن کی خصوصی پرواز کے ذریعے کولمبو سے 51 پاکستانی وطن پہنچ گئے۔سندھ اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے 51 پاکستانی مسافر سری لنکن ائیر لائن کی خصوصی پرواز سے وطن واپس پہنچے ہیں۔کولمبو سے کراچی پہنچنے والی پرواز یو ایل 1185 سے 15 مسافر جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اترے۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی سے اس خصوصی پرواز میں کوئی مسافر سوار نہیں ہوا اور لاہور کے 36 مسافر جہاز کے اندر ہی موجود رہے اور پھر ایک گھنٹے بعد پرواز لاہور کے لیے روانہ ہوگئی۔ کراچی پہنچنے والے مسافروں کی کورونا وائرس کی اسکریننگ اور طبی معائنہ کیا گیا جس کے بعد قیام و طعام کے اخراجات برداشت کرنے والے دو مسافروں کو ائیرپورٹ پر واقع نجی ہوٹل کے قرنطینہ سینٹرز منتقل کردیا گیا جب کہ دیگر 13 مسافروں کو شاہراہ فیصل پر واقع دو الگ الگ ہوٹلوں میں بنائے گئے قرنطینہ سینٹرز پہنچا دیا گیا ہے جہاں انہیں کم ازکم 48 گھنٹے کے لیے مانیٹرنگ میں رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں اسرائیلی ظلم و ستم جاری، مزید 31 فلسطینی شہید