اب تو اللہ سے محبت ہو گئی

اب تو اللہ سے محبت ہو گئی

شیخ الاسلام حضرت مولانا حسین احمد مدنی رحمہ اللہ نے اپنے خطبات میں ایک واقعہ نقل فرمایا ہے کہ ایک لڑکے کو ایک لڑکی سے محبت ہو گئی مگر اس لڑکی کی کسی اور جگہ شادی ہو گئی،لڑکا بڑا پریشان ہوا۔
لڑکی کو خط لکھا کہ بی بی!میں تمہارے ساتھ شادی کی کوشش میں تھا مگر قسمت میں نہیں تھی۔اب آپ میرے ساتھ ایک مرتبہ ملاقات کر لیں اس کے لئے جو بھی فرمائش ہو گی میں پوری کروں گا، لڑکی نیک تھی اس نے کہا حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کے پیچھے چالیس دن تک نماز باجماعت پڑھ لو۔
پھر جہاں بلائیں گے حاضر ہو جائوں گی۔
پہلے لڑکا اس لڑکی کے مکان کی طرف چکر لگاتا تھا مگر چالیس دن کے بعد اس نے جانا ختم کر دیا۔
لڑکی نے پیغام بھجوایا کہ اگر میری فرمائش پوری کی ہے تو میں حاضر ہوں۔
لڑکے نے کہا پہلے میرے دل میں آپ کی محبت تھی مگر اب اللہ تعالیٰ کی محبت بیٹھ گئی ہے اب تمہارا اور میرا راستہ جدا ہے۔
لڑکی نے خاوند کو یہ بات بتلا دی اس کے خاوند نے فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کو یہ بات بتلائی تو آپ نے فرمایا کہ اللہ نے سچ فرمایا:
کہ بے شک نماز لوگوں کو بے حیائی اور بری باتوں سے روکتی ہے۔ (خطبات مدنی)

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا وکلا اور کسٹمز ایجنٹس پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ