مہنگائی کیخلاف بھوک ہڑتالی

پی ٹی آئی کا مہنگائی کیخلاف بھوک ہڑتالی کیمپ جاری

ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف پشاور سٹی کے زیر اہتمام تیسرے دن بھی مہنگائی، بجلی، گیس، اور آٹے کی بڑھتی قیمتوں و معاشی استحصال کے خلاف بھوک ہڑ تالی کیمپ جاری رہا صبح 11بجے شروع ہونیوالا احتجاجی کیمپ شام تک جاری رہا جو آج پھر شروع ہوگا تیسرے روز ڈسٹرکٹ پشاور صدر اشتیاق ارمڑ، ارباب جہانداد، عائشہ بانو، رورل صدر محمد عاصم خان، سٹی صدر عرفان سلیم، صدر چترالی بازار عبد الرازق چترالی، صدور شفیع مارکیٹ حاجی نور محمد اکاخیل، سید نواب، صدر جیولر ایسوسی ایشن حاجی شیر فرزند ، اشرف روڈ بازار صدر بمعہ کابینہ اور دیگر نے شرکت کی بھوک ہڑ تالی کیمپ کے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے
آٹا بجلی گیس کی آسمان سے چھوتی قیمتیں تو الگ ناجائز حکومت نے عوام پر گھریلو گیس کے ساتھ ساتھ سی این جی بھی بند کردی جس سے غریبوں کے گھروں کا چولھا بند کر دیا گیا اور ٹرانسپورٹر حضرات کا روزگار بھی بند کردیا ہے۔ ہفتہ کے روز چوک یادگار میں 2 بجے دوپہر تاریخی احتجاج ہوگا جس میں پشاور کے شہری،پی ٹی آئی کے صوبائی اور مقامی رہنماوں کے ساتھ ساتھ تاجر برادری اور دیگر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ شریک ہونگے۔

مزید پڑھیں:  ججزتقرری کے طریقہ کار کیلئے آئین میں ترمیم کا فیصلہ