لڑکیوں کی میٹرک تعلیم

3اضلاع میں لڑکیوں کی میٹرک تعلیم کیلئے وظائف کا اعلان

ویب ڈیسک :نجی یونیورسٹی ،بین الاقوامی رضاکارتنظیم وی ایس او اور پاکستان رورل ڈیویلپمنٹ سوسائیٹی کے باہمی اشتراک سے صوبہ کے تین اضلاع میں 13سال سے 17سال تک کی عمر کی لڑکیوں کیلئے میٹرک مکمل کرنے کیلئے تعلیمی وظائف کا اعلان کردیاگیاجس کیلئے وہ 15جنوری سے 21فروری تک درخواستیں دے سکتی ہیں ۔اس حوالے سے بین الاقوامی رضاکارتنظیم ولنٹیئرسروسزاوورسیز،پی آرڈی ایس اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے
جسکے تحت پشاور،نوشہرہ اورچارسدہ میں امسال 1200بچیوں کو میٹرک تعلیم مکمل کرنے کیلئے وظائف دیئے جائینگے ۔ معاہدہ کی رو سے وی ایس اواورپی آرڈی ایس ایسی بچیوں جنہوں نے غربت، سکولوں تک رسائی نہ ہونے ودیگر وجوہات کی بناء پر تعلیم ادھوری چھوڑدی ہو ، وہ متعلقہ یونیورسٹی سے میٹرک کی تعلیم حاصل کرسکیں گے اور داخلہ کیلئے تمام اخراجات پی آرڈی ایس برداشت کریگی۔
خواہشمند لڑکیاں داخلہ کیلئے 21فروری تک علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے قریبی ریجنل دفاترسے رابطہ کرکے فارم حاصل کرسکتی ہیں ۔ کوائف کی چھان بین اورشارٹ لسٹنگ کے بعدمستحق بچیوں کو2سال کے عرصہ کیلئے سکالرشپ دی جائیگی تاکہ وہ میٹرک تعلیم حاصل کرسکیں۔ اس اقدام کا مقصد ان اضلاع کی خواتین میں تعلیم کو فروغ دیناہے تاکہ وہ اپنے مستقبل کو بہتربناسکیں ۔

مزید پڑھیں:  چوتھاٹی20:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 179رنز کا ہدف دیدیا