سانحہ تاندہ ڈیم

کوہاٹ، سانحہ تاندہ ڈیم میں درجن سے زائد بچوں کی ہلاکت کی ایف آئی آر درج

ویب ڈیسک: کوہاٹ میں تاندہ ڈیم میں کشتی الٹنے کے باعث 12 بچوں کی ہلاکت پر کشتی بان، محکمہ ایریگیشن کے ایکسین، ایس ڈی او اورچیف انجینئر کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی۔
ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر تعزیرات پاکستان کے زیر دفعہ 322/34 کے تحت تھانہ ایم آر ایس میں درج کی گئی ہے۔
قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ محض خانہ پری کیلئے کمزور ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے، ایف آئی آر میں ضلعی انتظامیہ کی غلفت پر پردہ ڈالا گیاہے، اس ایف آئی آر میں کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو بھی ملزم نامزد کرنا چاہیے۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ سانحہ کی شفاف اورغیر جانبدار تفتیش کیلئے کرائم برانچ پشاور کے حوالے کیا جانا چاہیے۔ مقدمے میں نامزد ملزمان میں سے کسی کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں لائی جاسکی۔
واضح رہے گزشتہ روز کوہاٹ تاندہ ڈیم میں سیر کے لیے آئے مدرسے کے طلبہ کی کشتی توازن بگڑنے کے باعث الٹ گئی تھی، واقعے میں 25 بچے ڈوب گئے تھے، 12 بچے جاں بحق اور کشتی بان سمیت 14 بچے تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، 2 روزہ پاک انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو 2024 کا انعقاد