شاہین آفریدی کا نکاح

شاہین آفریدی اور انشا کا نکاح کے بندھن میں بند گئے

ویب ڈیسک :سابق کرکٹرشاہد آفریدی اپنی بیٹی انشا آفریدی کے نکاح پرجذباتی ہوگئے۔ خوبصورت پیغام سوشل میڈیا پر شئیر کردیا۔شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ بطور والد میں نے اپنی بیٹی شاہین آفریدی کے نکاح میں دے دی۔ دونوں کو اس موقع پر مبارک باد دیتا ہوں۔شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ بیٹیاں آپ کے باغ کا سب سے خوبصورت پھول اوررحمت ہوتی ہیں۔
بیٹی وہ ہوتی ہے جو آپ کے ساتھ ہنستی ہے، خواب دیکھتی ہے اور پورے دل سے آپ سے محبت کرتی ہے۔شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر دو تصاویر بھی شئیر کیں۔ ایک تصویر میں دلہا شاہین آفریدی اور دلہن انشا آفریدی اور دوسرے گروپ فوٹو میں شاہد آفریدی کو شاہین آفریدی، بابر اعظم اور دیگرکرکٹرز کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  نجی یونیورسٹیوں سمیت تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل کے استعمال پر پابندی