ماسکو کانفرنس

پاکستان کا ماسکو کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک :پاکستان نے ماسکو میں افغانستان پر ہونے والی علاقائی شراکت داروں کی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد میں بریفنگ کے دوران ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے لئے پاکستان کے سفیر عبید نظامانی ابھی تک پاکستان میں ہیں ، ابھی سفیر کو واپس افغانستان بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ماسکو میں افغانستان سے متعلق کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، افغانستان اور ایران سے متعدد اہم امور پر رابطے میں ہیں
کسی خاص ایجنڈے پر فی الحال بات نہیں کرنا چاہتے، افغانستان سے انٹیلی جنس اور سکیورٹی امورپربھی بات جاری ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ترکیہ یا شام میں کسی پاکستانی کے زلزلے سے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، ایک سوال کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے دورہ امریکا سے متعلق علم نہیں، اس متعلق آئی ایس پی آر بہتر بتاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی مظالم، کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاج دیگر جامعات تک پھیل گیا