پٹرول بحران

پٹرول بحران،ایف آئی اے کاخیبرپختونخوا میں آپریشن کا فیصلہ

ویب ڈیسک :پشاور سمیت صوبہ بھرمیں پیٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرنیوالے ڈیلرز کیخلاف ایف آئی اے نے آپریشن شروع کرنے کافیصلہ کر لیاہے اس سلسلے میں آئل کمپنیوں اور ڈیلرز کی تفصیل طلب کر لی گئی ہے چھان بین کے بعد کارروائی کی جائے گی
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ایف آئی اے کو ملک بھر میں تمام پیٹرول پمپس اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کیخلاف کریک ڈائون کی ہدایات پر خیبرپختونخوا میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں بتایا گیا ہے کہ ایف آئی ٹیم نے پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں مختلف پیٹرول پمپس اور آئل مارکیٹوں کمپنیوں کے دورے بھی کئے ہیں اس ضمن میں رپورٹ جلد وفاقی حکومت کو پیش کی جائے گی جس کے بعد ملوث افراد کی گرفتاری کے ساتھ بھاری جرمانہ اور کاروبار سیل کرنے کی کارروائی شروع کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  وفاقی حکومت کا ضم اضلاع کیلئے ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا اعلان