مرغی کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

مرغی کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، حکومت کنٹرول کرنے میں ناکام

ویب ڈیسک: پشاور میں مرغی قیمتوں ایک بار پھر ریکارڈ اضافہ شہر میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں ایک دن کے دوران 15 روپے جبکہ تین روز میں 45 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ ہی چکن کی قیمت بڑھ کر 420 روپے فی کلو ہو گئی۔ شہر میں چکن پیسز 630 اور مرغی کا گوشت 882 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے جس پر شہریوں نے شدید تشویشن کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئے روز اشیاء کی قیمتوں میں اضافے نے لوگوں کا جینا حرام کر کے رکھ دیا ہے، حکومت شہریوں کو ریلیف دینے میں مکمل نا کام ہو چکی ہے۔
پشاور میں زندہ مرغی کی قیمت کنٹرول کرنے کیلئے کوئی لائحہ عمل نظر نہیں آ رہا ہے۔ جس کے باعث شہری بے بس ہیں اور مہنگے داموں چکن خرید رہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ لائیو سٹاک نے بھی آنکھیں موند رکھی ہیں اور بازار کو تاجروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے مرغی کی قیمت میں اضافہ کے ساتھ ہی کم عمر اور کم وزن چوزوں کی فروخت شروع ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  جہاں چاہوں سرمایہ کاری کروں گا کوئی نہیں روک سکتا ،محسن نقوی