اسلام اباد : وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس منعقد ہوئی، ، انفرنس میں صوبائی وزرا نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ،
،ذرائع کے مطا بق پنجاب، بلوچستان، سندھ نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی مخالفت کردی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے،تعلیمی ادارے بندرکھے جائیں، 3 صوبوں کامطالبہ کا مطالبہ تھا جبکہ خیبرپختونخوانے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی حمایت کردی ، صوبوں میں اتفاق نہ ہونے پرمعاملہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا،
دوسری جانب پنجاب حکومت نے یکم جون سے سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔
وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ابھی اسکول کھولنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اسکولز کھولنے کے حوالے سے ابھی مشاورت ہو رہی ہے۔
26 مارچ کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کورونا وائرس کے باعث ملک بھرمیں تعلیمی ادارے31 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
وفاقی وزیرتعلیم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنےکا فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا ہے۔