پرویزخٹک کی گاڑی

پرویزخٹک نے گاڑی میں پٹرول کی جگہ”ڈیزل” بھروادیا

ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر این اے 25پی ٹی آئی کے امیدوار پرویز خان خٹک آدم زئی اور جہانگیرہ میں رابطہ عوام مہم کے سلسلہ میں جلسوں کے بعد واپس جارہے تھے کہ پٹرول پمپ پر پٹرول پمپ کے ایک ملازم نے پٹرول کی جگہ گاڑی میں ڈیزل بھر دیا جس سے پرویز خٹک کی گاڑی مکمل طور پر بند ہوگئی۔ پرویز خٹک ضمنی انتخابات میں اپنے حلقے میں اآدم زئی اور جہانگیرہ دو بندی میں عوامی اجتماعات کے بعد واپس اسلام آباد جارہے تھے کہ پٹرول پمپ پرخود ان کے اپنے ڈرائیور اور پٹرول پمپ کے ملازم کی غلطی سے پٹرول کی بجائے ڈیزل بھر دیاگیا اور گاڑی مکمل طور پر چوک ہوگئی۔
پرویز خٹک نے شدید برہمی کااظہار کیا اس دوران اور پولیس کی بھی دوڑیں لگ گئی۔ میاں عمر کاکا خیل سے دوسری گاڑی منگوائی گئی اور پرویز خان خٹک کو اسلام اباد روانہ کر دیا گیا جبکہ ان کی اپنی گاڑی کے لیے بدرشی سے مستری منگوایا گیا اور رات گئے دو بجے تک گاڑی ٹھیک کرکے اسلام آباد روانہ کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے پراسیکیوٹرز کا مراعات کے حصول کیلئے ہڑتال کا اعلان