ے پی اسمبلی کے انتخابات

کے پی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کا معاملہ، الیکشن کمیشن اور گورنر سے جواب طلب

کے پی اسمبلی کے بروقت انتخابات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی درخواست، پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن اور گورنر خیبرپختونخوا سے تحریری جواب طلب کرلیا۔
ویب ڈیسک: پشاور ہائی کورٹ میں کے پی اسمبلی کے بروقت انتخابات کے لیے پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت ہوئی، پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی، اسد قیصر، شبلی فراز اور شاہ فرمان عدالت میں پیش ہوئے۔
صوبائی ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ چیف سیکرٹری نے آج جواب جمع کیا ہے۔
عدالت کا کہنا تھا کہ گورنر نے جواب جمع نہیں کیا،گورنر ہمیں بتا دیں کہ کیوں ابھی تک تاریخ نہیں دی۔
ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق گورنر کے پاس تاریخ دینےکا ابھی وقت ہے۔
عدالت نےکہا کہ اس پر بعد میں بات ہوگی، پہلے تحریری جواب دیں کہ خط کے جواب میں گورنر نے تاریخ نہیں دی، الیکشن کمیشن کو اگر تاریخ نہیں ملی تو کیا لائحہ عمل ہوگا، عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن کو بھی تحریری جواب جمع کرانےکی ہدایت کردی۔
دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکیل نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ عدالت میں پیش کیا، وکیل کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ،گورنر اور صدرکے خطوط ریکارڈ پر موجود ہیں،گورنر بہانے بنا کر تاریخ نہیں دینا چاہتے ہیں۔
عدالت نے الیکشن کمیشن اورگورنر سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے جمعرات تک سماعت ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  ملکی مسائل کا حل بات چیت میں ہی ہے،عارف علوی