چارسدہ میں معمرشخص قتل

چارسدہ میں معمرشخص قتل،شوہرنے بیوی کوزہرپلادیا

ویب ڈیسک: چار سدہ میں تر ناب کے علاقہ میں اراضی کے تنازعہ پر قریبی رشتہ داروں نے فائرنگ کرکے 65سالہ شخص کو قتل کر دیا۔ سر ڈھیری میں شوہر نے بیوی کو زہر دے کر موت کی نیند سلا دیا۔ مقتول احمد شاہ کے بیٹے مصدق شاہ نے تر ناب پولیس کو بتایا کہ ملزمان عدنان ، محمد ایاز پسران ہمایون اور ہمایون نے فائرنگ کرکے اس کے والد احمد شاہ ولد کرامت شاہ سکنہ گڈ بانہ اُتمانزئی کو قتل کر دیا۔ ملزموں اور مقتول کے درمیان اراضی تنازعہ چلا آرہا تھا ۔ فریقین آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں ۔
دوسر ے واقعے میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو زہریلی دوا پلا کر قتل کر دیا ۔ متوفیہ زوجہ عبد الخالق کے بھائی فرمان علی ولد عظیم خان ساکن دوسہرہ نے پولیس کو بتایا کہ اسے اطلاع ملی کہ اس کی بہن زوجہ عبد الخالق زہریلی دوا پی کر جاں بحق ہوگئی ہے جب وہ ہسپتال پہنچے تو انہیں معلوم اور تسلی ہوا کہ بہن کو اس کے شوہر عبد الخالق نے زہریلی دوا پلا کر قتل کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  جج بننے کیلئَے دہری شہریت نااہلیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ