محکمہ صحت ملازمین تنخواہوں سے محروم

محکمہ صحت کے سکیورٹی ملازمین تنخواہوں سے محروم،احتجاج

ویب ڈیسک: نجی کمپنی گیشر برم سکیورٹی سروسز جی ایس ایس کے اہلکاروں نے پشاور پریس کلب کے سامنے 6ماہ سے بند تنخواہوں کی بندش کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے بتایا کہ جولائی کے بعد ان کو تنخواہ ہی نہیں ملی بچے فاقوں پر مجبور ہیں۔ سکیورٹی اہلکاروں کے مظاہرے کی قیادت پشاور میں منیجر عرفان خان اور ان کے سپروائزر ساتھی کر رہے تھے۔ مظاہرین نے پشاور پریس کلب کے سامنے اپنی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف نعرے لگائے ہمیں ہم اپنا حق دو ، ہمیں 6 ماہ کی تنخواہیں جاری کرو کے نعرے لگائے۔
بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے۔ مظاہرین نے میڈیا کو بتایا کہ پورے صوبے کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں25سے لیکر 40 تک مختلف تعداد میں سکیورٹی اہلکار جی ایس ایس کمپنی کے تعینات کئے گئے ہیں جن کو تنخواہیں جولائی سے نہیں مل رہی جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے محکمہ صحت کی سیکیورٹی کی مد میں جاری کی گئی تنخواہ کی رقم واپس لے لی گئی ہے
جس کے باعث ہماری کمپنی ہمیں تنخواہیں دینے سے قاصر ہے۔ صوبائی حکومت محکمہ فوری ہسپتالوں کو فنڈ جاری کریں تاکہ ہمیں تنخواہیں بروقت ادا کی جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ بونیر مردان ، صو ابی ، شا نگلہ ، چا رسد ہ ، نو شہر ہ، بٹ خیلہ ، کو ہاٹ اور دیگر اضلاع میں قائم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں 40 40 سکیورٹی اہلکار اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں اور ان کو تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی ہیں ۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کرینگے