باپ کو قتل کرنے والا ٹک ٹاکر

باپ کو قتل کرنے والا ٹک ٹاکر پولیس کاساتھی نکلا

ویب ڈیسک:اپنے والد کو قتل کرنے اور ماں کو زخمی کرنے والے گھمبیر جندول دیرلوئر کے مشہور ومعروف ٹک ٹاکر حسنین خان پولیس کادیرینہ ساتھی نکلا جبکہ ٹک ٹاکر حسنین پولیس تھانوںکے سامنے ٹک ٹاک بنانے کی ویڈیوزسوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ ٹک ٹاکر حسنین خان بارے میں ہر گزرتے دن کے ساتھ نئے نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں ایک انٹرویو میں ٹک ٹاکر حسنین خان نے بتایا کہ انہوں نے اپنے باپ شیر باز خان کو اس وجہ سے فائرنگ کرکے قتل کردیا کہ انہوں نے ان کو کہاتھا کہ آپ گھر سے باہر نہیں جائینگے
فون لے لیا اوراس دن میرے باپ نے مجھے اور میری ماںکواس تشدد کا نشانہ بنایاجسکی وجہ سے میں طیش میں آکر اپنے والدکو ان ہی کے پستول سے فائرنگ کرکے قتل کر دیا جبکہ میری ماں غلطی سے فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگئی ملزم حسنین خان نے سات ویں جماعت میں تعلیم چھوڑدی تھی اوروہ اب ٹک ٹاک بنانے اور پیب جی گیمز بنانے مصروف رہتاتھاپولیس نے مقتول شیرباز خان کے بارے میں بتایا ہے کہ وہ ٹیکسی ڈرائیور تھااور ان کے پانچ بچے ہیں
مقتول محنت مزدوری کے ذریعے اپنے خاندان کا پیٹ پال رہا تھااور وہ علاقے ایک نیک نام اور محنتی شخص کے طور جانا جاتاتھا ٹک ٹاکرحسنین خان دیرلوئر پولیس کا دیرینہ ساتھی نکلا جبکہ ٹک ٹاکر حسنین کی پولیس تھانوں کے اندر ٹک ٹاک بنانے کی ویڈیوبھی سوشل پر وائرل ہوگئیں۔ دیرلوئر پولیس نے اس سلسلے میں تاحال کوئی تحقیقات شروع نہیں کی ہیں ملزم حسنین کو مقامی پولیس نے عدالت میں پیش کردیا مقامی عدالت نے ملزم حسنین کو جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل تیمرگرہ بھیج دیا ۔

مزید پڑھیں:  تعجب ہے، نیب ترامیم کیس 53 سماعتوں تک چلایا گیا، چیف جسٹس