imran meeting 1

آج قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع

اسلام اباد : وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق  اجلاس میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے تناظر میں لاک ڈاون کی مشکلات کم کرنے کے لیے چھوٹے کاروبار اور تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی سفارشات پر غور کیا جارہا ہے۔

وفاقی وزرا، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور اعلیٰ حکام اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

صوبائی وزرائے اعلیٰ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہیں۔

اس سے پہلے اسلام آباد میں وفاقی تعلیم کے وزیرشفقت محمود نے تعلیم کے وزراء کی بین الصوبائی کانفرنس کے ورچوئل اجلاس کی صدارت کی۔پنجاب، سندھ اوربلوچستان نے کوروناوائرس کے پھیلائو کے خدشے کے با عث سکولوں کی بندش جاری رکھنے کی تجویز دی ہے۔تاہم خیبرپختونخوا نے سکول کھولنے کی تجویز دی جس کامقصد طالب علموں کے تعلیمی نقصان کو پوراکرناہے

مزید پڑھیں:  مظفرآباد میدان جنگ بن گیا، جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی

ذرائع کے مطابق قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر میں مقامی سطح پر ٹرانسپورٹ کھولنے کا امکان ہے، پہلے سے بند صنعتیں اور اسکول بند رکھے جانے کا فیصلہ متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق شاپنگ سینٹرز، شاپنگ پلازے، شادی ہالز، ہوٹل، ریسٹورنٹس بند رکھنے اور 10 مئی سے دیہی علاقوں میں دکانیں کھولنے کا فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  آزاد کشمیر کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بڑے شاپنگ مالز کے بجائے چھوٹی دکانیں کھولنے، عید کی شاپنگ کے حوالے سے دکانیں کھولنے کی اجازت دینے کا امکان ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پائپ ملز، کیبلز، سوئچ گیئر، اسٹیل و المونیم کی صنعتیں، برتن بنانے کی صنعتیں، سینیٹری، پینٹس، ہارڈ وئیر اسٹورز کھولے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کرنے اور اس روز کسی بھی جلسے جلوس کی اجازت نہ دیئے جانے کا فیصلہ بھی متوقع ہے۔