پشا ورمیں ٹیوب ویلز

پشا ورمیں ٹیوب ویلز میں خود کار نظام پر عملدرآمد شروع

ویب ڈیسک: پشا ور کے ٹیوب ویلز میں ڈیجٹیل آن آف سسٹم کے منصوبہ پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں پائلٹ پراجیکٹ کے تحت زون اے کے پانچ ٹیوب ویلوں میں ڈیجٹیل آن آف سسٹم نصب کر دیا گیا ہے مرحلہ وار طور پر ڈبلیو ایس ایس پی کے زیر انتظام تمام ٹیوب ویلز کو ڈیجٹیل سسٹم کے منصوبے میں شامل کیا جارہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پشاور کے بیشتر ٹیوب ویل آپریٹرز ڈیوٹی سے غیر حاضر ہوتے ہیں اس سلسلے میں نشاندہی کی گئی تھی کہ یوسف آباد ، گورنمنٹ کالج چوک ، شاہی باغ ، زر یاب کالونی سمیت دیگر مقامات پر صبح اور شام کے اوقات میں ٹیوب ویلز چوکیدار ، مساجد کے امام ، چائے فروش اور چھولے فروش وغیرہ کی ذمہ داری پر چھوڑ دئیے جاتے ہیں جو ٹیوب ویلز کو بند اور کھولنے کا کام کرتے ہیں اور ٹیوب ویلز آپریٹرز دیگر مقامات پر نوکریاں کر رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈیجٹیل آن آف سسٹم کی کامیابی کے بعد ٹیوب ویل آپریٹرز کو ملازمتوں سے فارغ کر دیا جائے گا ۔

مزید پڑھیں:  تنزانیہ میں طوفانی بارشیں،155افراد ہلاک