ایس ایچ او وارنٹ گرفتاری

2 ایس ایچ اوز سمیت 10 اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

ویب ڈیسک: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عالمگیر شاہ نے حکم عدولی پر2 ایس ایچ اوز سمیت 10پولیس اہلکاروں کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔ گزشتہ روز جب عدالت نے قتل کیس کی سماعت شروع کی تو اس دوران ایس ایچ اوز امتیاز اور اعجاز نبی سمیت دیگر پولیس اہلکار ممتاز، عمر الرحمان، شیر الرحمان، نور محمد ریاض، زاہد اور امجد علی وغیرہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، استغاثہ کے مطابق پولیس اہلکار قتل مقدمہ میں استغاثہ کے گواہان نامزد ہیں۔ عدالت میں پیش نہ ہونے پر تمام پولیس اہلکاروں کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکے انہیں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا گیا جبکہ مقدمے کی مزید سماعت 20 مئی تک ملتوی کردی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی اجلاس، مہنگی بجلی پیداوار پر توجہ دلاو نوٹس پیش کیا جائیگا