قومی اسمبلی اجلاس، مہنگی بجلی پیداوار پر توجہ دلاو نوٹس پیش کیا جائیگا

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی آج دوبارہ سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد کیا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق آج ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں دو توجہ دلاو نوٹس پیش کئے جائیں گے۔ ان میں ایک ننکانہ صاحب میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی زمین پر تجاوزات جبکہ دوسرا مہنگی بجلی پیداوار کے حوالے سے ہے۔
یاد رہے کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی مصدقہ نقل بھی ایوان میں پیش کریں گے۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں مہنگی بجلی پیداوار کے حوالے سے توجہ دلاو نوٹس قومی اسمبلی اجلاس میں آج پیش کیا جائیگا.

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل، گھریلو تنازعہ پر چچا زاد بھائیوں میں فائرنگ، ایک جاں بحق