اسلام آباد: ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کے سیکرٹری کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا۔ چیف جسٹس کے سیکرٹری نے 4 مئی کو سرکاری لیب اور 6 مئی کو پرائیویٹ لیب سے کورونا ٹیسٹ کرائے، سرکاری لیب کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کورونا کی علامات ہیں، پرائیویٹ لیب کی رپورٹ میں کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کی واضح نشاندہی کی گئی۔
چیف جسٹس کے سیکرٹری کا آفس سیل کر دیا گیا، رضاکارانہ طور پر گھر میں علیحدگی اختیار کرنے کی ہدایت۔ چیف جسٹس کے سیکرٹری بخار کے باعث چند دنوں سے آفس نہیں آ رہے تھے۔
Load/Hide Comments