علی امین گنڈاپورگرفتار

علی امین گنڈاپورگرفتار،6گھنٹے احاطہ عدالت میں پناہ لئے رکھی

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر علی امین خان گنڈا پور کو ہائی کورٹ ڈیرہ بنچ کے باہر روڈ پر گرفتار کرلیا گیا ہے وفاقی وزیر دو بجے کے قریب حفاظتی ضمانت کیلئے ہائی کورٹ پہنچے تھے جہاں ماہ صیام کی وجہ سے کورٹ کا ٹائم تبدیل ہونے کی وجہ سے کورٹ کا ٹائم ختم تھا اور کوئی جج کورٹ میں نہ تھا اس دوران پولیس کی بھاری نفری ڈی پی او کی قیادت میں کورٹ کے باہر موجود تھی،سابق وزیر نے کورٹ میں ہی افطاری کی اورکافی ٹائم تک کورٹ میں رہنے کے بعدباہر نکلے اور انہیں ساڑھے سات بجے گرفتار کرلیا گیا اور نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا گیا۔اس موقع پر انصاف لائر فورم کے وکلا اور پی ٹی آئی کے کچھ ورکر بھی موجود تھے
جنہوں نے نعرے بازی بھی کی۔ گرفتاری کے وقت علی امین خان گنڈہ پور کا کہنا تھا کہ انشااللہ فتح حق اور انصاف کی فتح ہو گی بتایاجاتا ہے کہ ان کے خلاف دیگر ایف آرز کے علاوہ سٹی تھانہ ڈیرہ میں دفعہ188 اور دفعہ123/ 124 کے تحت دو ایف آئی آر درج تھیں ۔ذرائع کے مطابق علی امین کو خود ڈی پی او ڈیرہ عبداالروف بابر قیصرانی نے گرفتار کیا۔گرفتاری کا پلان صبح سے زیر غور تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ علی امین نے جج کے آنے تک ڈی پی او ڈیرہ سے مہلت مانگی تھی وہ حفاظتی ضمانت کیلئے قانونی آپشن استعمال کرناچاہتے تھے اورگرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت کے اندرہی تقریباً چھ گھنٹے گزارے تاہم آخرکارگرفتاری پیش کردی،حیران کن طورپران کی گرفتاری پرکوئی احتجاج دیکھنے میں نہیں آیا۔

مزید پڑھیں:  کسانوں کا نقصان ناقابل برداشت،غذائی تحفظ یقینی بنانے کیلئَے کوشاں ہیں