ویلاریئل کے فٹ بالر الیکس بینا کو قتل کی دھمکیاں

ویلا ریئل کے ونگر الیکس بینا نے کہا ہے کہ انہیں اور ان کے اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ گزشتہ روز ویلاریئل نے ریال میڈرڈ کے خلاف 3-2 کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد21 سالہ الیکس بینا پرکھیل کے اختتام پر ٹیم بس میں جاتے ہوئے حملہ کیا گیا۔ اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ریئل میڈرڈ کے مڈفیلڈر والورڈے مبینہ طور پر اس حملے کے پیچھے تھے۔ بینا نے کہا کہ ”میں نے اس واقعے کی رپورٹ درج کروائی جس کے بعد اب مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ میرے خاندان کو جو نقصان پہنچایا جا رہا ہے وہ ناقابل تلافی اور بلاجواز ہے، میرے خاندان کو موت کی دھمکیاں، توہین اور ذاتی پیغامات بھی ہیں۔” ویلاریئل سے شکست کے بعد ریال میڈرڈ کی مدھم ہوتی ہوئی ٹائٹل کی امیدوں کو مزید دھچکا پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں:  سنٹرل ایشیا والی بال چمپئن شپ کا آخری لیگ میچ پاکستان کے نام