پریمیئر لیگ، ایرلنگ ہالینڈ نے ایک سیزن میں سب سے زیادہ 45 گول کا نیا ریکارڈ بنا دیا

مانچسٹر سٹی کے اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فٹ بال کے کھیل کا ”مونسٹر”، ”گول مشین” اور ”بیسٹ” کے ناموں سے بلایا جاتا ہے اور بلاشبہ یہ نارویجن فٹ بالر اس سے کہیں زیادہ اعزازات کا مستحق ہے جس نے گزشتہ روز بائرن میونخ کے خلاف 3-0 سے کامیابی میں رواں سیزن کا اپنا 45 گول کیا۔ یہ پریمیئر لیگ کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ گول کا نیا ریکارڈ ہے جو ایرلنگ ہالینڈ کے نام رہا۔ بائرن میونخ کے خلاف میچ میں مانچسٹر سٹی کی جانب سے 27 ویں منٹ میں پہلا گول روڈریگو ہرنانڈیز نے کیا جسے برنارڈو سلوا نے 70 منٹ میں دگنا کیا۔ گول مشین ایرلنگ ہالینڈ نے 78 ویں منٹ میں تیسرا گول کر کے ٹیم کی فتح کو یقینی بنا دیا اور بائرن میونخ کے خلاف کوارٹر فائنل میں شاندار کامیابی اپنے نام کی۔ جرمین چیمپیئن بائرن میونخ کے خلاف یہ ایرلنگ ہالینڈ کا سات گیمز میں پانچواں گول تھا۔

مزید پڑھیں:  سنٹرل ایشیا والی بال چمپئن شپ کا آخری لیگ میچ پاکستان کے نام