اساتذہ دوران ڈیوٹی موبائل استعمال نہیں کرسکیں گے

ویب ڈیسک:ضلع ہری پورکے تمام زنانہ ہائر سیکنڈری،ہائی، مڈل اورپرائمری سکولز میں تمام کیڈرزکے اساتذہ کی طرف سے کلاس رومز میں موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے اور تمام ہیڈ مسٹریس اورگرلز مڈل سکولز کی ہیڈ ٹیچرز کو انگریزی کے پیریڈزلینے اور گرلز پرائمری سکول کی پانچویں کلاسز تک پڑھانے کی ہدایت کردی گئی ہے درجہ چہارم کا عملہ بھی بغیر کسی ہنگامی یا سرکاری کام کے ڈیوٹی اوقات کے دوران موبائل فون کا استعمال نہیں کرے گا اور تین دن سے زیادہ کی تمام قسم کی چھٹیوں پرڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی پیشگی اجازت کے بغیر کارروائی نہیں کی جائے گی اس حوالے سے تمام پرنسپل ہیڈ مسٹریس ،انچارجز اورہیڈ ٹیچرزکو جاری مراسلہ کے مطابق یہ ان کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ طلبہ کے اندراج کی بروقت اپ ڈیٹ کو یقینی بنائیں گے

مزید پڑھیں:  کرک، خوشحال خان خٹک یونیورسٹی ماسٹرز امتحانات کا شیڈول جاری