مردہ مرغیاں برآمد

باچا خان چوک میں گوداموں پر چھاپے، 1300 مردہ مرغیاں برآمد

ویب ڈیسک: پشاور میں مردہ مرغیوں کا کاروبار بند نہ ہوسکا ایک بار پھر باچا خان چوک میں ایک ہزار 300سے زائد مردہ مرغیاں برآمد کرلی گئیں باچا خان چوک نزد مرچ منڈی میں عوامی شکایت پر صبح سویرے پانچ بجے کارروائی کی گئی کارروائی کے دوران مختلف گوداموں اور دکانوں پر چھاپے مارے گئے جہاں بڑی تعداد میں مردہ مرغیاں پائی گئیں جس پر 5 ملزمان کو حراست میں لیکر فقیر آباد پولیس اسٹیشن کے حوالے کرکے 14 دن کیلئے جیل منتقل کر دیا گیا جبکہ 1300 سے زائد مردہ مرغیاں قبضے میں لیکر تلف کر دیں
پشاور میں اس سے قبل بھی مردہ مرغیوں کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی گئی ہے تاہم ہر بار ایسے افراد چھوٹ جاتے ہیں اور ان کیخلاف خاطر خواہ کارروائی نہیں کی جاتی جس کے باعث وہ جیل سے نکل کر دوبارہ اسی گھنائونے کاروبار میں ملوث ہوجاتے ہیں

مزید پڑھیں:  بنوں، بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی بقایاجات کی ادائیگی سے مشروط کر دی گئی