نگران حکومت

اگست میں آئینی مدت پوری ہونے پر نگران حکومت آجائیگی، وزیراطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگست میں آئینی مدت پوری ہونے پر نگران حکومت آجائے گی، مسلم لیگ ن نوازشریف کی قیادت میں الیکشن کی تیاری کررہی ہے۔
ویب ڈیسک: لاہور پریس کلب میں میٹ دی پریس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ مریم نواز نے انتخابی جلسے شروع کردیے ہیں، الیکشن کمیشن تاریخ دے گا تو انتخابات کرادیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگست میں آئینی مدت پوری ہونے پر نگران حکومت آجائیگی، انتخابی اتحاد کا فیصلہ وقت آنے پر کیا جائیگا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہوگئے ہیں، جو گیدڑ لیڈر بننے کی کوشش کرے اُسے عوام مائنس کردیتے ہیں، ادھار کی پارٹی بالکل ایسے ہی بکھرتی ہے جیسے پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے پلان گذشتہ دور میں روک دئیے گئے تھے جو اب دوبارہ شروع کیے ہیں، قوم نفرت، فساد سے تھک چکی ہے، اب ہمیں قوم کو جوڑنے اور اتحاد کی ضرورت ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن میں اتحاد کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے تاہم وقت آنے پر اس حوالے سے قیادت مشاورت کر کے کوئی فیصلہ کرے گی، عوام کے اندر جڑیں مضبوط ہوں تو کسی کو سیاست سے مائنس نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے واضح کیا کہ استحکام پاکستان پارٹی مسلم لیگ ن کی بی ٹیم نہیں ہے البتہ سیاسی اتحاد کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، مسلم لیگ ن عوام سے مینڈیٹ لیکر اقتدار میں آئےگی۔
انہوں نے کہا کہ میری تو خواہش ہے کہ نواز شریف ابھی پاکستان واپس آ جائیں
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران ریاض سمیت کسی کا بھی لاپتہ ہونا قابل قبول نہیں ہے، ہم تمام متعلقہ حکام سے مکمل رابطے میں ہیں۔

مزید پڑھیں:  جنگ کے لئے کسی کا ساتھ نہیں دیں گے ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا