پولیس سرچ آپریشن

سربند، مشتعل افراد نے پولیس کو سرچ آپریشن سے روک دیا

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقے سربند میں مشتعل افراد نے پولیس کو سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن سے روک دیا۔ اس دوران ہجوم بھی جمع ہوگیا جبکہ دو ملزم بھائی پولیس کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔ تھانہ سربند کے ایس ایچ او کلیم اللہ کے مطابق وہ لیڈیز پولیس کے ہمراہ سربند باغ محلہ شموزئی میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کر رہے تھے
اس دوران دو افراد نے آکر پولیس پارٹی کو سرچ آپریشن سے روکا اور کہا کہ یہ ایک غیرقانونی فعل ہے۔ دونوں ملزموں کو سمجھانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ مزید مشتعل ہو گئے اورپولیس پارٹی کو ڈیوٹی سے روکنے کی کوشش کی اور کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے پولیس کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس نے بتایا کہ اس دوران ہجوم جمع ہوگیا جبکہ ملزم ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ ملزموں کی شناخت عارف سجاد اور عزت خان پسران لیاقت علی ساکنان سربند کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک کو منظم طریقے سے تباہ کیا جا رہا ہے،چیف جسٹس