غلام سرور خان گرفتار

سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان اسلام آباد سے گرفتار

اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق ہوابازی کے سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کو ڈیڑھ مہینے کی کوششوں کے بعد اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ غلام سرور خان کو اسلام آباد میں ان کے دوست کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ ان کے ساتھ پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی مصورحیات خان اور سابق صوبائی اسمبلی کے رکن عمار صدیق خان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
غلام سرورخان کے خلاف تھانہ ٹیکسلا میں انسداد دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے جبکہ 3 سابق ارکان اسمبلی 9 مئی کے پرشدد واقعات میں راولپنڈی پولیس کو بھی مطلوب تھے، پی ٹی آئی کے تینوں رہنماؤں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹف شیڈول جاری، افریقہ اور آسٹریلیا سے ٹاکرا ہوگا