نواز شریف

تمام امیدیں نواز شریف سے وابستہ ہیں، جاوید لطیف

وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ تمام امیدیں نواز شریف سے وابستہ ہیں، نوازشریف انتخابی مہم کیلئے نہیں انتخابی تحریک کیلئے آ رہے ہیں ۔
ویب ڈیسک: اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف کا مسلم لیگ ن کے بانی رہنما سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نوازشریف سے ہی امید ہے کہ وہ ملک کو اس بھنور سے نکالیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تمام امیدیں نواز شریف سے وابستہ ہیں عوام نے دو تہائی اکثریت دی تو ملک کو ناقابل تسخیر بنا کر دکھایا، نوازشریف اپنے دور میں مہنگائی 4 فیصد پر لائے، انڈسٹری لگائی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے پاکستان کو سی پیک دیا، سی پیک لانے والے نوازشریف کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا، سازش کے تحت سی پیک روکا گیا۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو امید ہے کہ نوازشریف آئیں گے اور خوشحالی لائیں گے، ووٹ کی عزت صرف ووٹ ڈالنا نہیں نتائج تسلیم کرنا ووٹ کی عزت ہے، نوازشریف کی قیادت میں وہ پاکستان ملے گا جہاں مہنگائی نہیں ہوگی۔
جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کو شرپسندوں نے ریاستی اداروں کو نشانہ بنایا، پی ٹی آئی کے ورکرز کی ذہن سازی کی گئی، آج کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  انتخابات میں دھاندلی پٔر پی ٹی آئی کا وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ