آئی ایم ایف معاہدہ

آئی ایم ایف معاہدہ سودمند، پاکستان کو اپنی آمدنی بڑھانا ہوگی، موڈیز

نیویارک (ویب ڈیسک) دنیا بھر کے ممالک اوران کے اداروں کی معیشت کی درجہ بندی کرنے والے بین الاقوامی ادارے موڈیز کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کا نیا طے ہونے والا معاہدہ پاکستان کی معیشت کو استحکام دے گا۔
اپنے بیان کی مزید وضاحت کرتے ہوئے ادارے کی جانب سے کہا گیا کہ معاہدہ سے حکومت کی مالی گنجائش کسی حد تک بہتر ہوگی جبکہ قلیل مدت میں معاشی سرگرمیاں متاثر رہیں گی لہٰذا پاکستان کو طویل المدتی استحکام کے لئے اصلاحات لانے سمیت اپنی آمدنی بڑھانا ہوگی۔
آئی ایم ایف پروگرام سے میکرو اکنامک استحکام آئیگا۔ اکتوبر میں ہونیوالے انتخابات میں محصولات کے اقدامات کا ٹیسٹ ہوگا۔

مزید پڑھیں:  امریکی طلبہ کے خلاف ہونے والی کارروائیاں نامناسب ہیں، ہیومن رائٹس کمیشن