اپر کرم اراضی فائرنگ

اپر کرم میں اراضی تنازعہ پر فائرنگ تبادلہ، 6 افراد جاں بحق

پاراچنار: ضلع کرم کے علاقے پاراچنار میں شاملاتی اراضی کے تنازعہ پر فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق اس خونی واردات کے دوران 29 زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا جن میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ڈنڈر بوشہرہ میں دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے، قبائلی عمائدین جرگہ انتظامیہ فورسز اور پولیس جنگ بندی کیلئے پہنچ گئے جو فائر بندی کیلئے کوشاں ہیں۔
مذکورہ تنازعہ پر چند ماہ پہلے بھی درجن سے زائد افراد جاں بحق و زخمی ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ انضمام کے بعد بھی اراضی تنازعات میں خونریزی کا سلسلہ تھم نہیں سکا۔ صوبائی و مقامی حکومت کی جانب سے قائم لینڈ کمیشن تاحال ناکام دکھائی دے رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں فورسز اور پولیس ناکے پر حملہ ناکام،3دہشت گردہلاک