سائفر معاملہ اسد عمر

سائفر معاملہ: میں اور شاہ محمود ایف آئی اے میں جاکر حقائق بتائینگے، اسد عمر

تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکرٹری اسد عمر کا کہنا ہے کہ سائفر معاملہ پر شاہ محمود قریشی اور میں ایف آئی اے میں پیش ہو کر حقائق بتائیں گے۔
ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکرٹری اسد عمر نے جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا 164 کا بیان سامنے آیا اس میں مجھے قانونی لحاظ سے تو کچھ خاص نظر نہیں آیا۔
انہوں نے بتایا کہ مجھے اور شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے نے چوبیس جولائی کو بلایا ہے جائیں گے سائفر معاملہ پر حقائق بتائیں گے۔
پرویز خٹک کی پارٹی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارٹیاں عوام بناتے ہیں اور وہی انہیں چلاتے ہیں، کسی پارٹی کا فیصلہ کوئی دوسرا نہیں صرف عوام کر سکتے ہیں، پرویزخٹک ایک تجربہ کار سیاستدان ہیں اب دیکھتے ہیں انہیں کیا کامیابی ملتی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا حکومت کا نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری، تفصیلات طلب