مرغی کی فی کلو قیمت

4 ماہ کے بعد زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 400 روپے سے کم

ویب ڈیسک: پشاور میں 4 ماہ کے بعد زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 400 روپے سے کم ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز پشاور کی مارکیٹ میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 395 روپے تھی جو چار ماہ کے دوران پہلی مرتبہ 400 سے کم ہوئی۔ پشاور کی مارکیٹ میں 25 اپریل کو پہلی مرتبہ زندہ مرغی کی قیمت 400 روپے ہو گئی تھی جس میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا اور یہ قیمت بڑھتے بڑھتے 470 روپے فی کلو تک پہنچ گئی تھی۔ عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے باوجود مرغی کی فی کلو قیمت میں کمی نہیں آئی تھی تاہم اب گزشتہ چند روز سے مسلسل قیمت میں کمی آرہی ہے اور مرغی کی قیمت 440 سے 445 روپے کے درمیان تھی۔ گزشتہ تین روز کے دوران اس میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور چار ماہ میں پہلی مرتبہ مرغی کی فی کلو قیمت 395 روپے فی کلو ہو گئی ہے جس میں مزید کمی کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مرغی کی فیڈ اور پیداواری لاگت کم ہونے کی وجہ سے مرغی کی فی کلو قیمت کم ہوئی ہے جبکہ اس میں مزید کمی بھی آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سٹاک ایکس چینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 140 پوانٹس کا اضافہ