چارسدہ فائرنگ نوجوان جاں بحق

چارسدہ، فائرنگ سے سفیان نامی نوجوان جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ کی تحصیل تنگی میں فائرنگ، سفیان نامی نوجوان جاں بحق، تفصیلات کے مطابق ضلع چارسدہ کی تحصیل تنگی کے علاقہ دویزو قلعہ میں ملزمان کی فائرنگ سے سفیان نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا، فائرنگ کے بعد سفیان کو شدید زخمی حالت میں ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں لے جایا جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کی وجہ سے ریسکیو ایمبولینس الٹ گئی جس کے باعث سفیان زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا جبکہ اس دوران اس کا دوسرا بھائی مختیار شدید زخمی ہو گیا اور وہ بھی بعد ازاں جان کی بازی ہار گیا۔ حادثے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے، مندنی پولیس سٹیشن میں واقعہ کی رپورٹ درج کر دی گئِی، پولیس ذرائع نے وجہ عناد مستورات تنازعہ بتایا۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کی جان کو خطرہ تھا،مشعال یوسفزئی