نستہ میں اپر دیر کا رہائشی

جمرود، دو نوجوان لڑکیاں قتل، تحقیقات شروع

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کے علاقہ ملاگوری کی دو نوجوان لڑکیاں قتل۔ تفصیلات کے مطابق 10 اور 15 سال کی دو نوجوان لڑکیوں کی لاشیں پشاور اور ملاگوری کے سنگم پر واقع بجلی کے ہائی ٹرانسمیشن لائن 11 کے وی تار کے ساتھ ملاگوری پولیس کو پڑی ملیں جنہیں تحویل میں لے کر پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا، ملاگوری پولیس ذرائع کے مطابق دونوں لڑکیاں ملاگوری شیر برج کلی میں گل داد نامی شخص کی بیٹیاں ہیں جن کی عمریں 10 اور 15 سال تک ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ دونوں لڑکیوں کو مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا ہے، لڑکیوں کے والدین نے اپنے رشتے دار ایک مقامی ڈاکٹر پر اس کی دعویداری کر دی ہے۔ پشاور اور ضلع خیبر پولیس مشترکہ طور پر واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  9مئی واقعات:خیبر پختونخوا اسمبلی کا جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ