جمرود عہدیداران

جمرود، ن لیگی عہدیداران اپنی ہی حکومت پر برس پڑے

ویب ڈیسک: ضلع خِیبر کی تحصیل جمرود میں مسلم لیگ ن خیبر کے عہدیدار اپنی ہی حکومت پر برس پڑے، پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت و ریاستی ادرے خیبر میں امن و امان کو یقینی بنائے۔ عہدیداران نے کہا کہ ن لیگ کے دور حکومت میں خیبر مسلم لیگی ارکان کے مسائل حل نہیں ہو رہے ہیں، موجودہ پارٹی قیادت و حکومتی وزراء کی وجہ سے عام کارکن مایوس ہے، عہدیداران نے کہا کہ تیراہ متاثرین کو فوری طور پر آباد کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  اورکزئی میں نوجوان کی قتل شدہ نعش برآمد