گوگل پر سرچنگ کرنے والوں کیلئے مفید مشورے

ویب ڈیسک: گوگل ایک مفید اور مصروف سرچ انجن ہے لیکن اس پر سرچنگ کرنے والوں کو کئی ایک مشکلات اکثر اوقات درپیش ہوتی ہیں جن کی رہنمائی کیلئے چند ایک مفید مشورے دینا مقصود ہے، اگرچہ یہ کہنا مشکل ہے کہ کتنے فیصد لوگ گوگل سرچ کے مخصوص طریقہ کار اور اس سے وابستہ نکات سے واقف ہیں لیکن اس سرچ انجن پر کسی بھی موضوع یا کسی چیز کو معروف تجاویز کی مدد سے تلاش کرنا مہارت دے سکتا ہے۔
درست فقرہ تلاش کرنے کے لیے اقتباس کے نشانات کا استعمال لازمی کرنا چاہئے، کسی فقرے کے ارد گرد اقتباس کے نشانات لگا کر آپ صرف انفرادی الفاظ کے بجائے بالکل اسی فقرے کو تلاش کر سکتے ہیں جو آپ کی خواہش ہو۔ مثال کے طور پر "نیو یارک میں بہترین پیزا” تلاش کرنے سے وہ نتائج برآمد ہوں گے جن میں وہی جملہ ہوتا ہے، اس میں انورٹڈ کاماز کارآمد و لازمی ہیں۔
الفاظ کو مطلوبہ جملے سے نکالنے کیلئے مائنس کا نشان استعمال کریں، اگر آپ اپنی سرچ کے نتائج سے کچھ الفاظ ہٹانا چاہتے ہیں تو آپ لفظ سے پہلے مائنس کا نشان (-) استعمال کرسکتے ہیں۔
اگر آپ کسی مخصوص ویب سائٹ کے اندر کچھ تلاش کرنا چاہتے ہیں تو آپ سائِٹ آپریٹر یو آر ایل کا استعمال کر سکتے ہیں جس کے بعد ویب سائِٹ کا درست استعمال ممکن ہے، مثال کے طور پر نیویارک ٹائمز کی ویب سائِٹ تلاش کرنا ہو تو سائِٹ این وائی ٹائم ڈاٹ کام ٹائپ کریں اور سرچ کا بٹن دبائیں تو مطلوبہ نتائج حاصل ہو سکیں گے۔ کسی ویب پیج کے عنوان میں مخصوص لفظ تلاش کرنے کے کا استعمال کرنا مقصود ہو تو آپ انٹائٹل آپریٹر کا استعمال کر سکتے ہیں۔