ڈیسک رپورٹ : سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور اس سے بچنے کے لیے مقرر تمام حفاظتی اقدامات میں رمضان کے آخر تک لاک ڈاؤن میں توسیع کر دی گئی ہے۔
حکم نامے کے مطابق کرفیو میں جاری نرمی 29 رمضان 22 مئی تک برقرار رہے گی جب کہ 30 رمضان سے 4 شوال تک سعودی عرب کے تمام علاقوں اور صوبوں میں مکمل کرفیو کا اعلان کیا گیا ہے۔