بارشوں سے ہلاک افراد

بارشوں سے ہلاک افراد کے لواحقین کیلئے 10 لاکھ روپے کا اعلان

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں بارشوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کر دیا گیا۔ صوبہ میں گزشتہ 4 دنوں میں تیز بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ سے حادثات کے نتیجے میں 15 افراد جاں حق اور 14 زخمی ہوئے، جاں حق افراد کے لواحقین کو حکومت کی جانب سے 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں سیلاب اور بارشوں سے 83 گھروں کو جزوی جبکہ 12 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا۔
سیکرٹری ریلیف عبدالباسط نے متاثرین کو پالیسی کے مطابق ریلیف کمپنسیشن فوری طور پر ادا کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے 6 کروڑ روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے ترجمان تیمور علی نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کو 10 لاکھ روپے ، شدید زخمی کو 2 سے 3 لاکھ روپے جبکہ معمولی زخمی ہونے والے افراد کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت میں چھت گر نے سے بچی جاں بحق ،3افراد زخمی