سٹی مئیر شاہد علی کی ضمانت

سابق ایم پی اے فضل حکیم اور سٹی مئیر شاہد علی کی ضمانت منظور

سوات: تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے فضل حکیم اور سٹی مئیر شاہد علی کی ضمانت انسداد دہشت گردی کی عدالت نے منظور کرلی، پی ٹی آئی کی جانب سے سہیل سلطان ایڈوکیٹ نے ضمانت کی درخواست کی تھی، دونوں رہنماؤں کو آج سوات جیل سے رہا کر دیا گیا۔
فضل حکیم اور شاہد علی دونوں پر دہشت گردی اور بغاوت کے مقدمات درج ہیں اسی وجہ سے انہیں گرفتار کر کے سوات جیل منتقل کیا گیا تھا۔ سوات جیل سے رہائی پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

مزید پڑھیں:  9مئی کا واقعہ انتہائی شرمناک ،معافی مانگنی ہوگی :گورنر خیبرپختونخوا